آزاد کشمیر · پاکستان · دنیا
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
◆میرپور: پانچ روز سے لاپتہ نوجوان وقاص کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد، جسم کے ساتھ رسی سے دو وزنی سیمنٹ بلاک بندھے ہونے کا انکشاف◆سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے اعلان پر بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی، 6 ملزمان گرفتار◆میرپور میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں شہری کا ڈیڑھ ٹن سریا لے اڑے، 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا نقصان◆چڑہوئی کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عوام کو عملی تبدیلی نظر آئے گی: وزیر مال راجہ محمد ریاست خان◆سیالکوٹ فراز گراؤنڈ بھگدڑ کیس: مسٹر پتلو سمیت 9 افراد نامزد، 6 ملزمان گرفتار، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری◆عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے پر چوہدری لطیف اکبر کا سخت ردعمل، تعلیمی و معاشی سرگرمیوں کی بندش پر شدید تشویش◆میرپور پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 20 پستول اور 1700 کارتوس برآمد، تین ملزمان گرفتار◆چڑہوئی میں سڑکوں پر لٹکتی انٹرنیٹ اور کیبل کی تاریں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں، ماں بیٹا حادثے کا شکار
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسپاکستان

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے اعلان پر بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی، 6 ملزمان گرفتار

1/11/2026سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے اعلان پر بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی، 6 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے اعلان پر بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی، 6 ملزمان گرفتار دو کروڑ روپے نقد، ایک کار اور 50 موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی انعامات کے اعلانات پر ہزاروں افراد کی آمد، مہندی کی تقریب ماتم میں تبدیل، مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 45 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج سیالکوٹ (AWAZ NEWS): پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں معروف ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مسٹر پتلو سمیت دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ہفتے کی شام ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد کو متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے کے نقد انعامات، ایک کار، 50 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی تحائف کی تقسیم کے اعلانات کیے گئے تھے۔ دو کروڑ روپے اور قیمتی انعامات کے اعلانات، ہزاروں افراد گراؤنڈ پہنچ گئے پولیس کے مطابق مسٹر پتلو کی ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی تھی کہ مہندی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں دو کروڑ روپے نقد، ایک کار، 50 موٹر سائیکلیں اور دیگر بیش قیمت تحائف تقسیم کیے جائیں گے۔ ان اعلانات کے بعد سیالکوٹ سمیت گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین اور نارووال سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کے لیے فراز کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئی۔ اسٹیج سے اعلان کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق تقریب کے دوران مسٹر پتلو نے اسٹیج پر آ کر لوگوں کو فوری طور پر گراؤنڈ میں داخل ہونے کا کہا، جس کے بعد بڑی تعداد میں شرکا نے بیک وقت اندر جانے کی کوشش کی۔ اس دوران شدید دھکم پیل اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں عقیل نامی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی سیالکوٹ پولیس کے مطابق بھگدڑ میں شدید زخمی ہونے والے ریحان نامی شخص کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس طرح افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہو گئی۔ مسٹر پتلو سمیت 54 افراد کے خلاف مقدمہ، چھ گرفتار پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو سمیت نو نامزد اور 45 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل بالسبب، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ، اشتعال انگیزی اور غیر قانونی اجتماع سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مسٹر پتلو سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مسٹر پتلو کا شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا اعلان دوسری جانب واقعے کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی تقریبات ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور لوگوں سے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک روز قبل گھر میں گرنے کے باعث انہیں چوٹ آئی تھی، جس کی وجہ سے وہ کسی پروگرام میں شرکت نہیں کر رہے تھے۔ مسٹر پتلو کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ شادی کی خوشی میں اپنے مداحوں اور مہمانوں کو تحائف دینا چاہتے تھے، تاہم غیر معمولی ہجوم کے باعث انتظامات قابو سے باہر ہو گئے۔ ٹیم کے مطابق گراؤنڈ کے گیٹ جلد کھلنے اور سکیورٹی گارڈز کی کمی کے باعث صورتحال اچانک خراب ہوئی اور افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ تاہم پولیس نے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین اور قانونی کارروائی کے لیے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ انعامات کی تقسیم سے متعلق اعلانات اور بھگدڑ کے اسباب کی تفصیلات پولیس کی ایف آئی آر اور متعلقہ فریق کے بیانات پر مبنی ہیں، جبکہ ذمہ داری کا حتمی تعین تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔ AWAZ With Amer Khan 🌐 www.awaznews.live

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…