AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

چڑہوئی میں سڑکوں پر لٹکتی انٹرنیٹ اور کیبل کی تاریں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں، ماں بیٹا حادثے کا شکار

31/10/2026چڑہوئی میں سڑکوں پر لٹکتی انٹرنیٹ اور کیبل کی تاریں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں، ماں بیٹا حادثے کا شکار

چڑہوئی میں سڑکوں پر لٹکتی انٹرنیٹ اور کیبل کی تاریں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں، ماں بیٹا حادثے کا شکار چڑہوئی (رپورٹ: راجہ عمران خان) — چڑہوئی شہر اور گردونواح میں سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں بے ترتیب انداز میں لٹکتی انٹرنیٹ، کیبل اور دیگر مواصلاتی تاریں شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہیں۔ گزشتہ روز مبینہ طور پر انہی لٹکتی تاروں کے باعث ایک ماں اور اس کا بیٹا حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق مختلف انٹرنیٹ اور کیبل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے تاروں کی تنصیب میں حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ متعدد مقامات پر تاریں انتہائی نچلی سطح پر لٹک رہی ہیں، جس کے باعث بالخصوص موٹر سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں اور دیگر راہگیروں کو حادثات کا خطرہ لاحق ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والا حادثہ متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ چڑہوئی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور گردونواح میں لٹکتی ہوئی تمام غیر محفوظ تاروں کا فوری سروے کیا جائے اور متعلقہ انٹرنیٹ و کیبل کمپنیوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی تاریں مقررہ بلندی اور حفاظتی معیار کے مطابق نصب کریں۔ شہریوں نے مزید مطالبہ کیا کہ حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی اور غفلت کے مرتکب سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف جرمانوں سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بڑے جانی نقصان کا انتظار کرنے کے بجائے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…