AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام، بائیومیٹرک نظام فعال کرنے کی ہدایات جاری

30/10/2026آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام، بائیومیٹرک نظام فعال کرنے کی ہدایات جاری

آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام، بائیومیٹرک نظام فعال کرنے کی ہدایات جاری مظفرآباد (آواز نیوز): وزیر تعلیم سکولز آزاد جموں و کشمیر انجینئر عمیر نعیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو مؤثر اور مکمل طور پر فعال بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر تعلیم کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر کی جانب سے متعلقہ حکام کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں تعلیمی اداروں میں نصب بائیومیٹرک مشینوں کی فعالیت، حاضری کے ریکارڈ کی درستگی اور نظام میں موجود تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر فعال بائیومیٹرک مشینوں کی نشاندہی کی جائے اور حاضری کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حاضری کا درست اور قابلِ اعتماد ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں حاضری کے نظام کو بہتر بنانا، انتظامی نگرانی کو مؤثر بنانا اور تعلیمی شعبے میں شفافیت اور جواب دہی کو فروغ دینا ہے۔ بائیومیٹرک نظام کی مکمل فعالیت سے اساتذہ اور عملے کی حاضری کی نگرانی بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں کے انتظامی امور میں بہتری لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…