AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنے کا الزام، وزیر حکومت ثاقب مجید کا مظاہرین کو گھروں کو واپس جانے کا مشورہ، قانونی کارروائی کا عندیہ

31/10/2026آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنے کا الزام، وزیر حکومت ثاقب مجید کا مظاہرین کو گھروں کو واپس جانے کا مشورہ، قانونی کارروائی کا عندیہ

آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنے کا الزام، وزیر حکومت ثاقب مجید کا مظاہرین کو گھروں کو واپس جانے کا مشورہ، قانونی کارروائی کا عندیہ مظاہروں اور راستوں کی بندش سے عوامی زندگی اور بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، حالات بہتر نہ ہوئے تو قانون کے مطابق انتظامی اقدامات کرنا پڑیں گے، ثاقب مجید مظفرآباد (آواز نیوز): آزاد جموں و کشمیر کے وزیر حکومت ثاقب مجید نے جاری احتجاجی صورتحال پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مظاہرین کو پرامن طور پر اپنے گھروں کو واپس جانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے عناصر پر آزاد کشمیر کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو حکومت قانون کے مطابق ضروری انتظامی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگی۔ وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ خطے میں امن و امان برقرار رکھنے اور اختلافات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دی ہے، تاہم مسلسل احتجاج، شاہراہوں کی بندش اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں متاثر ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ثاقب مجید نے کہا کہ راستوں کی بندش سے نہ صرف شہریوں کے روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ، تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اور ریاست میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے عناصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی سرگرمیوں نے آزاد کشمیر کے امن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر حکومت نے واضح کیا کہ حکومت اب تک کشیدگی میں اضافے سے بچنے کے لیے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، تاہم اگر حالات معمول پر نہ آئے تو قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے ایسے انتظامی فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں جن سے اب تک گریز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں، احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس جائیں اور معمولاتِ زندگی کی بحالی میں تعاون کریں۔ #AJKGovernment #PMLNAJK #SaqibMajeed #AzadKashmir #AWAZNews

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…