AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

آزاد کشمیر کابینہ کے اہم فیصلے، اوورسیز کشمیریوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام اور کھیلوں کے لیے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کی منظوری

26/10/2026آزاد کشمیر کابینہ کے اہم فیصلے، اوورسیز کشمیریوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام اور کھیلوں کے لیے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کی منظوری

آزاد کشمیر کابینہ کے اہم فیصلے، اوورسیز کشمیریوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام اور کھیلوں کے لیے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کی منظوری معدنیات کے فروغ کے لیے جیم اسٹون ایکسیلینس سینٹرز، بلدیاتی پنشنرز کے لیے مالی معاونت اور ایس ڈی ایم اے و سیرا کے انتظامی ڈھانچوں کو یکجا کرنے کا فیصلہ، 100 روزہ حکومتی ایجنڈے کی تیاری مکمل مظفرآباد (پی آئی ڈی) — 26 اکتوبر 2026ء آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے ریاست میں انتظامی اصلاحات، عوامی فلاح و بہبود، صحت، کھیلوں اور معاشی ترقی کے حوالے سے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام، کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے، قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی کے لیے جیم اسٹون ایکسیلینس سینٹرز قائم کرنے اور بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے حکومتی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) اور اسٹیٹ ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ایجنسی (سیرا) کے انتظامی ڈھانچوں کو یکجا کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزراء حکومت کرنل (ر) وقار احمد نور، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ثاقب مجید راجہ اور چوہدری عبدالرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔ وزراء نے بتایا کہ کابینہ کے دوسرے اجلاس میں مجموعی طور پر 19 ایجنڈا آئٹمز زیرِ غور آئے، جن میں سے اکثریت کی منظوری دے دی گئی۔ اوورسیز کشمیریوں کے لیے خصوصی عدالتیں وزراء کے مطابق بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو قانونی معاملات میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے آزاد کشمیر میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھیلوں اور معدنیات کے شعبوں میں اہم اقدامات کابینہ نے ریاست میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ قیمتی پتھروں کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے جیم اسٹون ایکسیلینس سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں قیمتی پتھروں کی شناخت، پراسیسنگ، مارکیٹنگ، تحقیق اور ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ 100 روزہ حکومتی ایجنڈا، صحت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا اعلان وزراء نے بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان کے مطابق میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مظفرآباد آمد اور فنڈز کی فراہمی کے بعد منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ وزیر صحت عامہ نے بتایا کہ 100 روزہ پروگرام کے تحت ہر ضلع میں دو بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور ایک دیہی مرکز صحت (RHC) کی سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بھی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھمبر، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کیتھ لیبز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں دو اسٹروک سینٹرز بھی بنائے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو امراضِ قلب اور فالج کے علاج کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ دھی رانی، ستھرا کشمیر اور ہمت کارڈ پروگرام شروع کرنے کا اعلان وزراء نے کہا کہ حکومت کے 100 روزہ ایجنڈے میں دھی رانی پروگرام، ستھرا کشمیر پروگرام، ہمت کارڈ، کلینک آن ویلز اور آئی ٹی ڈیجیٹلائزیشن جیسے عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں، جنہیں جلد آزاد کشمیر میں متعارف کرایا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ وزراء نے بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی اور انہیں سیاحوں کے لیے قابلِ رسائی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات صرف روایتی ترقیاتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور پائیدار معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہیں۔ وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ رپورٹ: AWAZ NEWS HD | Awaz With Amer Khan

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…