AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

سستا آٹا اور سستی بجلی وزیراعظم شہباز شریف کی مرہونِ منت ہے، عبدالرحمان آرائیں

26/10/2026سستا آٹا اور سستی بجلی وزیراعظم شہباز شریف کی مرہونِ منت ہے، عبدالرحمان آرائیں

سستا آٹا اور سستی بجلی وزیراعظم شہباز شریف کی مرہونِ منت ہے، عبدالرحمان آرائیں میرپور ڈویژن میں عوام کو حقائق سے آگاہ کیا تو ہڑتال کی کالز ناکام ہو گئیں، چند عناصر منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، وزیرِ حکومت میرپور (آواز نیوز ): وزیرِ حکومت عبدالرحمان آرائیں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو سستے آٹے اور سستی بجلی کی فراہمی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ بعض عناصر حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عبدالرحمان آرائیں کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں شریک بعض افراد زمینی حقائق سے مکمل آگاہی نہیں رکھتے، جبکہ چند عناصر عوامی مسائل کو بنیاد بنا کر منفی تاثر پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرپور ڈویژن میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے اور غلط فہمیاں دور کرنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کے بقول ہڑتال کی کالز کو عوامی سطح پر پذیرائی نہیں ملی اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ وزیرِ حکومت نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ریلیف دینے، بنیادی سہولیات بہتر بنانے اور روزمرہ زندگی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری رہیں گی۔ AWAZ NEWS HD | آواز ود عامر خان

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…