آزاد کشمیر · پاکستان · دنیا
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
◆کوٹلی میں پانچ ماہ سے موبائل انٹرنیٹ بند، حکومتی دعوے بے اثر، ہزاروں شہری ڈیجیٹل دنیا سے کٹ گئے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز◆پتلو کی شادی میں موٹر سائیکل جیتنے گیا بھمبر کا نوجوان اپنی بائیک سے بھی محروم◆عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریاست کا امن تباہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اشفاق گجر◆میرپور: پانچ روز سے لاپتہ نوجوان وقاص کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد، جسم کے ساتھ رسی سے دو وزنی سیمنٹ بلاک بندھے ہونے کا انکشاف◆سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے اعلان پر بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی، 6 ملزمان گرفتار◆میرپور میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں شہری کا ڈیڑھ ٹن سریا لے اڑے، 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا نقصان◆چڑہوئی کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عوام کو عملی تبدیلی نظر آئے گی: وزیر مال راجہ محمد ریاست خان◆سیالکوٹ فراز گراؤنڈ بھگدڑ کیس: مسٹر پتلو سمیت 9 افراد نامزد، 6 ملزمان گرفتار، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریاست کا امن تباہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اشفاق گجر

1/11/2026عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریاست کا امن تباہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اشفاق گجر

کوٹلی (آواز نیوز): سابق کوآرڈینیٹر کونسلر اشفاق گجر نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں اشفاق گجر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن عناصر نے آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کو نقصان پہنچایا، ان کے ساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں ہونے چاہییں۔ اشفاق گجر نے عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن اقدامات سے ریاست کا امن متاثر ہوا، ان کی ہم پہلے دن سے مخالفت کرتے آئے ہیں۔ ان کے بقول عوامی ایکشن کمیٹی نے جو طرزِ عمل اختیار کیا، وہ انتہائی غلط اور ریاستی مفادات کے منافی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں امن و استحکام کا قیام اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ایسے عناصر کے ساتھ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں جن کے اقدامات سے ریاست میں بدامنی پیدا ہوئی۔ اشفاق گجر نے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے حوالے سے زیرِ گردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں اور ان خبروں کو درست تصور نہ کیا جائے۔ AWAZ WITH AMER KHAN www.awaznews.live

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…