AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

پیپلزپارٹی کا بھرپور اپوزیشن کا فیصلہ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع

27/10/2026پیپلزپارٹی کا بھرپور اپوزیشن کا فیصلہ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع

پیپلزپارٹی کا بھرپور اپوزیشن کا فیصلہ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے بھرپور اور مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اس اقدام کو پارلیمانی سرگرمیوں میں تیزی اور اپوزیشن کے کردار کو مزید فعال بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں حکومتی کارکردگی، عوامی مسائل اور ریاست کو درپیش اہم معاملات پر بحث کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے اس فیصلے سے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں نئی سرگرمی پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسمبلی اجلاس اپوزیشن کو عوامی مسائل ایوان میں اٹھانے کا اہم موقع فراہم کر سکتا ہے۔ آواز نیوز | AWAZ WITH AMER KHAN

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…