AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

27 اکتوبر یومِ سیاہ: میرپور آزاد کشمیر میں بڑی احتجاجی ریلی، بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی

27/10/202627 اکتوبر یومِ سیاہ: میرپور آزاد کشمیر میں بڑی احتجاجی ریلی، بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی

27 اکتوبر یومِ سیاہ: میرپور آزاد کشمیر میں بڑی احتجاجی ریلی، بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی میرپور (آواز نیوز) — 27 اکتوبر 2026ء آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، حریت کانفرنس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر نکالی گئی اس ریلی کا مقصد 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج کے جموں و کشمیر میں داخلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ آواز نیوز | میرپور، آزاد جموں و کشمیر

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…