کھوئیرٹہ: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ملک شہزاد آف کھگروٹ انتقال کر گئے
27/10/2026کھوئیرٹہ: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ملک شہزاد آف کھگروٹ انتقال کر گئے بیٹے کی شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، مرحوم چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آئے تھے کھوئیرٹہ (آواز نیوز): آزاد کشمیر کے علاقے کھوئیرٹہ میں ڈنہ کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ملک شہزاد آف کھگروٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈنہ کے مقام پر ملک شہزاد کی موٹر سائیکل ایک کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد انہیں علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ افسوسناک واقعے کا سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ مرحوم ملک شہزاد چند روز قبل ہی اپنے بیٹے کی شادی کی خوشیوں میں شرکت کے لیے دبئی سے آبائی علاقے کھگروٹ آئے تھے، لیکن اچانک پیش آنے والے حادثے نے شادی کی خوشیوں کو سوگ میں بدل دیا۔ ملک شہزاد کی ناگہانی وفات ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے گہرے صدمے کا باعث بنی ہے۔ رپورٹ: آواز نیوز | AWAZ WITH AMER KHAN
