AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

پاکستان میں اطالوی موٹر سائیکل برانڈ کی انٹری، مقامی سطح پر تیاری کا اعلان، قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

27/10/2026پاکستان میں اطالوی موٹر سائیکل برانڈ کی انٹری، مقامی سطح پر تیاری کا اعلان، قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پاکستان میں اطالوی موٹر سائیکل برانڈ کی انٹری، مقامی سطح پر تیاری کا اعلان، قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان اسلام آباد (آواز نیوز): پاکستان کی موٹر سائیکل انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ براق آٹوموبائل نے ملک میں اطالوی اور چینی برانڈز کی زیادہ انجن گنجائش والی موٹر سائیکلوں کی مقامی سطح پر اسمبلنگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جس سے پاکستانی صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر جدید اور طاقتور موٹر سائیکلیں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ براق آٹوموبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مبین احمد کے مطابق کمپنی کا اسمبلنگ پلانٹ دسمبر 2026 تک تیار ہونے کی توقع ہے، جبکہ باقاعدہ پیداوار جنوری 2027 میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی ابتدائی مرحلے میں معروف اطالوی برانڈ موٹو مورینی (Moto Morini) کی Alltrhike 450 ایڈونچر موٹر سائیکل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد 300 سی سی ماڈل بھی پاکستانی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کے منصوبے کے مطابق Alltrhike 450 کی مکمل درآمد شدہ قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے ہے، تاہم مقامی سطح پر اسمبلنگ کے بعد اس کی متوقع قیمت کم ہو کر 19 لاکھ 95 ہزار روپے تک آ سکتی ہے۔ اس طرح صارفین کو تقریباً 6 لاکھ 5 ہزار روپے، یعنی 23 فیصد کی بچت ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، کمپنی نے حکومت سے موٹر سائیکلوں کے مکمل ناک ڈاؤن (CKD) کٹس پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ اگر حکومت اس تجویز کی منظوری دیتی ہے تو موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جس کا فائدہ کمپنی کے مطابق براہِ راست خریداروں کو منتقل کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی موٹر سائیکل برانڈز کی مقامی اسمبلنگ سے صارفین کے انتخاب میں اضافہ اور موٹر سائیکل مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ مل سکتا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اعلان کردہ قیمتیں فی الحال ابتدائی تخمینے ہیں، جبکہ حتمی قیمتوں اور پیداوار کا انحصار آئندہ پیش رفت اور حکومتی پالیسیوں پر ہوگا۔ آواز نیوز | AWAZ WITH AMER KHAN

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…