AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر فوجی طاقت سے بھی جلد حل کرسکتے ہیں، بھارت ہماری عسکری صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، فیصل کریم کنڈی

27/10/2026مسئلہ کشمیر فوجی طاقت سے بھی جلد حل کرسکتے ہیں، بھارت ہماری عسکری صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، فیصل کریم کنڈی

مسئلہ کشمیر فوجی طاقت سے بھی جلد حل کرسکتے ہیں، بھارت ہماری عسکری صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات اور پُرامن طریقے سے چاہتا ہے، تاہم اسے کسی دوسرے راستے پر چلنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ گورنر خیبرپختونخوا سے منسوب بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو فوجی طاقت کے ذریعے بھی بہت جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت اور صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، لیکن بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستانی فوج اپنے حقوق کے حصول کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کو ترجیح دینے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ AWAZ NEWS | www.awaznews.live

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…