آزاد کشمیر · پاکستان · دنیا
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
◆نان پی ٹی اے موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار متعارف کرا دیا◆راجہ فاروق حیدر کے حق میں سردار عتیق کی اہم آواز، میڈیا ٹرائل پر کھل کر بول پڑے!◆پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے سابق وزیر چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کا نام بھی سامنے آگیا، ذرائع◆آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی صدارت کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اہم مشاورت 4 نومبر کو مظفرآباد میں ہوگی◆کوٹلی میں پانچ ماہ سے موبائل انٹرنیٹ بند، حکومتی دعوے بے اثر، ہزاروں شہری ڈیجیٹل دنیا سے کٹ گئے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز◆پتلو کی شادی میں موٹر سائیکل جیتنے گیا بھمبر کا نوجوان اپنی بائیک سے بھی محروم◆عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریاست کا امن تباہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اشفاق گجر◆میرپور: پانچ روز سے لاپتہ نوجوان وقاص کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد، جسم کے ساتھ رسی سے دو وزنی سیمنٹ بلاک بندھے ہونے کا انکشاف
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

راجہ فاروق حیدر کے حق میں سردار عتیق کی اہم آواز، میڈیا ٹرائل پر کھل کر بول پڑے!

2/11/2026راجہ فاروق حیدر کے حق میں سردار عتیق کی اہم آواز، میڈیا ٹرائل پر کھل کر بول پڑے!

مظفرآباد: سردار عتیق احمد خان کی راجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور پونچھ میں امن و امان پر تبادلہ خیال مظفرآباد (آواز نیوز): آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پونچھ میں امن و امان کی بحالی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست ہمیشہ رواداری، برداشت، باہمی احترام اور شائستگی جیسی اعلیٰ روایات کی امین رہی ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود ماضی میں تمام سیاسی قوتوں نے ان اقدار اور روایات کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جاری مبینہ میڈیا ٹرائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتیات اور خاندانوں تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔ سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم ان اختلافات میں اخلاقی حدود اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ملاقات میں پونچھ کی صورتحال اور خطے میں امن و امان کی بحالی سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ آواز نیوز | AWAZ With Amer Khan www.awaznews.live

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…