آزاد کشمیر · پاکستان · دنیا
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
◆نان پی ٹی اے موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار متعارف کرا دیا◆راجہ فاروق حیدر کے حق میں سردار عتیق کی اہم آواز، میڈیا ٹرائل پر کھل کر بول پڑے!◆پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے سابق وزیر چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کا نام بھی سامنے آگیا، ذرائع◆آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی صدارت کا تاج کس کے سر سجے گا؟ اہم مشاورت 4 نومبر کو مظفرآباد میں ہوگی◆کوٹلی میں پانچ ماہ سے موبائل انٹرنیٹ بند، حکومتی دعوے بے اثر، ہزاروں شہری ڈیجیٹل دنیا سے کٹ گئے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز◆پتلو کی شادی میں موٹر سائیکل جیتنے گیا بھمبر کا نوجوان اپنی بائیک سے بھی محروم◆عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ریاست کا امن تباہ کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اشفاق گجر◆میرپور: پانچ روز سے لاپتہ نوجوان وقاص کی لاش منگلا ڈیم سے برآمد، جسم کے ساتھ رسی سے دو وزنی سیمنٹ بلاک بندھے ہونے کا انکشاف
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

نان پی ٹی اے موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار متعارف کرا دیا

2/11/2026نان پی ٹی اے موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار متعارف کرا دیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے درآمدی موبائل فونز پر عائد سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کی دستاویز سامنے آگئی، جس کے تحت اہل صارفین یکمشت ادائیگی کے بجائے ماہانہ اقساط کا انتخاب کر سکیں گے۔ 22 اکتوبر 2026 کی تاریخ سے جاری کردہ کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 06/2026 کے مطابق، موبائل فون رجسٹریشن کے نظام DIRBS کے ذریعے درخواست دینے والے اہل افراد کو سیلز ٹیکس مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق اقساط کی تعداد متعلقہ مالی سال کے اختتام تک باقی رہ جانے والے مہینوں کے برابر ہوگی، جبکہ پہلی قسط رجسٹریشن کی درخواست کے وقت جاری ہونے والے پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) کے ذریعے ادا کرنا ہوگی۔ بعد کی ہر قسط کے لیے الگ PSID جاری ہوگا اور تمام واجبات کی ادائیگی متعلقہ مالی سال کے اختتام، یعنی 30 جون سے پہلے مکمل کرنا ہوگی۔ جون میں درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر پورا سیلز ٹیکس اسی ماہ کے اختتام سے پہلے ادا کرنا لازم ہوگا۔

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…