پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے سابق وزیر چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کا نام بھی سامنے آگیا، ذرائع
2/11/2026پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت کے لیے سابق وزیر چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کا نام بھی سامنے آگیا، ذرائع مظفرآباد (آواز نیوز): پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی تنظیم نو اور نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے لگی ہیں۔ پارٹی کی صوبائی صدارت کے لیے سابق وزیر حکومت چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کا نام بھی ممکنہ امیدواروں میں سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری جاوید اقبال بڈھانوی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت کے امیدوار ہیں اور نئے تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے ان کا نام بھی زیرِ غور بتایا جا رہا ہے۔ پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب اور تنظیمی امور پر اہم مشاورت 4 نومبر کو مظفرآباد میں متوقع ہے، جس میں سابق عہدیداران اور پارٹی رہنماؤں کی آراء لی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے مختلف اہم سیاسی شخصیات کے نام زیرِ بحث ہیں، تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور متعلقہ تنظیمی فورم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چودھری جاوید اقبال بڈھانوی کی ممکنہ امیدوار ہونے سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جبکہ نئے صدر کے نام کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ آواز نیوز | www.awaznews.live
