AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

حیدرآباد میں ترقیاتی کام یا شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ؟ نئی سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے چھوڑ دیے گئے!

28/10/2026حیدرآباد میں ترقیاتی کام یا شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ؟ نئی سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے چھوڑ دیے گئے!

حیدرآباد میں ترقیاتی کام یا شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ؟ نئی سڑک کے بیچوں بیچ بجلی کے کھمبے چھوڑ دیے گئے! حیدرآباد (آواز نیوز): سندھ کے شہر حیدرآباد میں ترقیاتی کام کے دوران مبینہ سنگین غفلت سامنے آگئی، جہاں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے بدستور موجود ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے ٹریفک حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن نے قاسم آباد میں این فائیو نیشنل ہائی وے کو علمدار چوک سے ملانے والی نئی سڑک تعمیر کی، تاہم حیران کن طور پر سڑک کی تعمیر سے قبل بجلی کے کھمبوں کو منتقل نہیں کیا گیا۔ سڑک کے درمیان کھڑے بجلی کے کھمبے بالخصوص رات کے اوقات میں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال نے ترقیاتی منصوبے کی منصوبہ بندی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا کسی بڑے حادثے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئے گی، یا شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے؟ عوامی تحفظ کے پیشِ نظر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بجلی کے کھمبوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے۔ رپورٹ: آواز نیوز — Awaz With Amer Khan

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…