AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے اسٹیٹس میں تبدیلی کی خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں، وزیراعظم افتخار گیلانی

28/10/2026آزاد کشمیر کے اسٹیٹس میں تبدیلی کی خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں، وزیراعظم افتخار گیلانی

آزاد کشمیر کے اسٹیٹس میں تبدیلی کی خبریں من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں، وزیراعظم افتخار گیلانی ریاست پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے، بے بنیاد بیانات اور افواہوں سے غیر یقینی صورتحال پیدا نہ کی جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر مظفرآباد (آواز نیوز): وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے آئینی و ریاستی اسٹیٹس میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق زیرِ گردش خبروں اور بیانات کو من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا پروپیگنڈا ریاستی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے ایسے بیانات دینے والوں سے سوال کیا کہ وہ اس طرح کی باتیں کرکے ریاست کو کس سمت لے جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پہلے ہی ایک مشکل اور حساس صورتحال سے گزر رہا ہے، ایسے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد افواہوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے اسٹیٹس سے متعلق جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ترمیم تجویز کی گئی تو اسے باقاعدہ طور پر قانون ساز اسمبلی کے فورم پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیرہویں آئینی ترمیم کے بعد چودہویں اور پندرہویں ترامیم بھی ہو چکی ہیں اور آئینی ترامیم ایک مسلسل ارتقائی عمل کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ریاستی مفادات کے تحفظ کے لیے موجود ہے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حساس حالات میں ریاستی معاملات پر ذمہ داری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تاکہ عوام میں غیر ضروری بے چینی اور بے یقینی پیدا نہ ہو۔ آواز نیوز | AWAZ WITH AMER KHAN

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…