AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں مزید 31 افراد فورتھ شیڈول میں شامل، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

28/10/2026آزاد کشمیر میں مزید 31 افراد فورتھ شیڈول میں شامل، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آزاد کشمیر میں مزید 31 افراد فورتھ شیڈول میں شامل، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا مظفرآباد (آواز نیوز): آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JK-JAAC) سے وابستہ مزید 31 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 28 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ 5 جون 2026 کو منعقدہ کابینہ کے 41ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے آزاد جموں و کشمیر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کی متعلقہ دفعات کے تحت ان افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں ضلع پونچھ کے 19، مظفرآباد کے 6، نیلم کے 3، باغ کے 2 اور بھمبر کا ایک فرد شامل ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی ضلع وار تفصیلات ضلع نیلم (3 افراد): جواد فیروز قریشی، محمد ایاز خان اور محمد منیب۔ ضلع مظفرآباد (6 افراد): مجاہد منظور، راجہ رضوان خان، ملک عاصم فاروق اعوان، فرحان الیاس، ظہور احمد اور محمد ارسلان۔ ضلع بھمبر (1 فرد): سہیل طارق۔ ضلع باغ (2 افراد): جنید انور اور محمد پرویز خان۔ ضلع پونچھ (19 افراد): محمد شکیل، ابرار لطیف، جاوید خان، مصطفیٰ، محمد ریاض خان، طائف بشیر، محمد رحمان خان، وقار یونس، عدنان نیاز، منیر احمد، خواجہ حمزہ صفدر، مجید اسحاق، محمد شیراز، محمد فاروق خان، سرور حسین، وحید مجید، محمد اصغر، محمد پرویز اور مظہر آزاد۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سیکشن آفیسر داخلہ کے دستخط موجود ہیں۔ رپورٹ: آواز نیوز — Awaz With Amer Khan

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…