وادیٔ سماہنی کا اعزاز، قیصر محمود شمس ترقی پا کر اسسٹنٹ کمشنر لیپہ تعینات
28/10/2026وادیٔ سماہنی کا اعزاز، قیصر محمود شمس ترقی پا کر اسسٹنٹ کمشنر لیپہ تعینات تونین چجوعہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت سول سروس آفیسر قیصر محمود شمس کی ترقی و تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد سماہنی (امجد عزیز کاشر ): وادیٔ سماہنی کے علاقے تونین چجوعہ سے تعلق رکھنے والے آزاد جموں و کشمیر کی سول سروس کے باصلاحیت آفیسر قیصر محمود شمس ترقی پا کر ضلع جہلم ویلی کی تحصیل لیپہ میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہو گئے ہیں۔ ان کی ترقی اور نئی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قیصر محمود شمس کی اس اہم انتظامی عہدے پر تعیناتی کو ان کے آبائی علاقے وادیٔ سماہنی کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی ترقی اور تعیناتی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی حلقوں نے قیصر محمود شمس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتظامی بصیرت اور احساسِ ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل لیپہ میں عوامی مسائل کے حل، مؤثر انتظامی امور اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ علاقے کے عوام نے ان کی مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ: آواز نیوز | AWAZ WITH AMER KHAN
