AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے دھماکا،حاملہ خاتون سمیت 8 جاں بحق

29/10/2026ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے دھماکا،حاملہ خاتون سمیت 8 جاں بحق

ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے دھماکا،حاملہ خاتون سمیت 8 جاں بحق سندھ کے علاقے نگرپارکر میں بنیادی صحت مرکز کے احاطے میں کھڑی ایمبولینس کا آکسیجن سلنڈر تبدیل کرنے کے دوران خوفناک دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں حاملہ خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور ہسپتال کے عملے سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ آگ کی شدت کے باعث متعدد لاشیں بری طرح جھلس گئیں، جن کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ حادثہ نگرپارکر کے علاقے ڈانو ڈھانڈل میں قائم بنیادی صحت مرکز بی ایچ یو پلس کے احاطے میں پیش آیا، جہاں پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) کی ایمبولینس کھڑی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کیا جارہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے فوری بعد گاڑی میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس نے ایمبولینس اور قریب موجود افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مریض، تیماردار اور صحت مرکز کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ آتشزدگی اتنی شدید تھی کہ کئی لاشیں بری طرح جھلس گئیں، جس کے باعث متعدد افراد کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر شناخت ہونے والے جاں بحق افراد میں ایمبولینس ڈرائیور اسحاق تھیبو، جسونت اور پاندھی راجڑ شامل ہیں۔ دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے متعلقہ حکام اور ریسکیو عملے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ امدادی اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور شدید زخمی ہونے والے چار افراد کو سول ہسپتال مٹھی منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ متعلقہ حکام نے آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں ممکنہ تکنیکی خرابی اور غفلت سمیت حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…