AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

میٹرک میں گولڈ میڈل سے موٹروے پولیس آفیسر بننے تک، دھیرکوٹ کی حرا عاشق حسین کی کامیابی کا شاندار سفر

28/10/2026میٹرک میں گولڈ میڈل سے موٹروے پولیس آفیسر بننے تک، دھیرکوٹ کی حرا عاشق حسین کی کامیابی کا شاندار سفر

میٹرک میں گولڈ میڈل سے موٹروے پولیس آفیسر بننے تک، دھیرکوٹ کی حرا عاشق حسین کی کامیابی کا شاندار سفر دھیرکوٹ، آزاد کشمیر (آواز نیوز): آزاد کشمیر کی تحصیل دھیرکوٹ کے علاقے چمن کوٹ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان خاتون حرا عاشق حسین نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں پٹرولنگ آفیسر کی بنیادی تربیت کامیابی سے مکمل کرکے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ میرپور بورڈ سے میٹرک کے امتحانات میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی حرا عاشق حسین نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی کے بعد پیشہ ورانہ زندگی میں بھی ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 15ویں بنیادی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مجموعی طور پر 436 افسران نے شرکت کی، جن میں 47 خواتین افسران بھی شامل تھیں۔ حرا عاشق حسین بھی ان کامیاب افسران میں شامل ہیں جو تربیت مکمل کرنے کے بعد قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں گے۔ حرا عاشق حسین ابتدا ہی سے ایک محنتی، ذہین اور پُرعزم طالبہ رہی ہیں۔ میٹرک میں گولڈ میڈل کے حصول سے لے کر موٹروے پولیس میں پٹرولنگ آفیسر کی تربیت مکمل کرنے تک ان کا سفر مسلسل محنت، ثابت قدمی اور اپنے مقاصد سے وابستگی کی روشن مثال ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین، اہلِ خانہ اور چمن کوٹ کے عوام کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ آزاد کشمیر کی ان نوجوان لڑکیوں کے لیے بھی امید اور حوصلے کا پیغام ہے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…