AZAD KASHMIR · PAKISTAN · WORLD
ایڈیٹر لاگ اِن
AWAZ NEWS — AWAZ WITH AMER KHAN
AWAZ WITH AMER KHAN

آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

بریکنگ نیوز
مکمل خبرآواز وِد عامر خان
تمام خبروں پر واپسآزاد کشمیر

کھوئی رٹہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، تاجر اور شہری شدید پریشان

28/10/2026کھوئی رٹہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، تاجر اور شہری شدید پریشان

کھوئی رٹہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، تاجر اور شہری شدید پریشان بجلی کی بار بار بندش سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر، شہریوں اور تاجروں کا فوری اصلاحِ احوال کا مطالبہ کھوئی رٹہ (آواز نیوز): آزاد کشمیر کے شہر کھوئی رٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے شہریوں اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی تاجروں کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی کے باعث دکانوں، تجارتی مراکز اور بجلی پر انحصار کرنے والے کاروباروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس سے تاجروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر متوقع بندش سے گھریلو امور بھی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے واضح شیڈول کی عدم موجودگی نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ تاجر برادری اور شہریوں نے محکمہ برقیات آزاد کشمیر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ کھوئی رٹہ میں بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال اور شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔ رپورٹ: آواز نیوز | AWAZ WITH AMER KHAN

ویوز لوڈ ہو رہے ہیں…